اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ ،مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جاری فیصلہ کے مطابق آرٹیکل 187 کا غلط استعمال کیا گیا۔
تحریک انصاف کو ریلیف دینا آئینی طور پر درست نہیں تھا۔
کیس کے حقائق میں آرٹیکل 187 لگ ہی نہیں سکتا تھا۔ عدالت نے اکثریتی فیصلے کو دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔ اکثریتی فیصلہ آئین و قانون کے منافی دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :حکومتی وفد اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری