واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی صدارتی مدت کے اہم ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا۔ امریکی فوج کے جنرلز اور ایڈمرلز سے خطاب میں ٹرمپ نے بتایا کہ اس دوران پاکستان کے وزیراعظم بھی امریکا آئے تھے جبکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سے بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی، جنہیں انہوں نے اہم شخصیت قرار دیا۔
ٹرمپ کے مطابق فیلڈ مارشل نے انہیں کہا کہ انہوں نے جنگ روک کر ہزاروں زندگیاں بچائیں، اور یہ بات انہیں بے حد پسند آئی۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جیسی دو بڑی ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی ایک بہت بڑا واقعہ تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس دوران بھارت کے سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے اسے اپنے دور کی سب سے بڑی سفارتی کامیابیوں میں شمار کیا۔فغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو اپنی تاریخ کا “بدترین لمحہ” قرار دیا اور کہا کہ
یہ فیصلہ امریکا کے عالمی وقار کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ خطاب میں ٹرمپ نے روس کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی کے پیش نظر انہوں نے آبدوزوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے مطابق آبدوز ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا اس وقت روس اور چین سے 25 سال آگے ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے پیچھے لاکھوں لوگ ہیں، علیمہ خان