تہران (اے بی این نیوز)ایران نے پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔پاسداران انقلاب کےکمانڈر اورسپریم لیڈر کےمشیرمیجر جنرل رحیم صفوی کا کہنا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان طے پانے والا دفاعی معاہدے عالمی اسلام کیلئے ایک عظیم معاہدہ ہے۔
ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔میجر جنرل رحیم صفوی نےکہا کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کے 12پائلٹ ہلاک ہوئے،دنیا کے ساٹھ فیصد ممالک کا ماننا ہے کہ جنگ میں ایران نے فتح حاصل کی۔
مزید پڑھیں: باکسنگ رنگ میں بھارت کو شکست،پاکستان کے شمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے