واشنگٹن (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کیلئے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےامریکا میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا امریکی صدر نےپاکستان کےساتھ تجارت اورسرمایہ کاری سےمتعلق حوصلہ افزا باتیں کیں،معیشت،انسداد دہشت گردی،معدنیات اور کرپٹو پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نےمزیدکہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے، امریکا تجارت،آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے،معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نےجنگ میں لیڈ کیا، انہوں نے دانشمندی سے افواج پاکستان کو لیڈ کیا، میں نے کہا ہم نے جنگ جیت لی، انکے 7 طیارےگرا دیئے، ہرجگہ حملے کیے، ان کا دماغ چکرا گیا، اب ہم نے اس سے آگے نہیں جانا اور جنگ بندی قبول کرلی۔
وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال مائیکرو لیول پرمستحکم ہوچکی ہے، سمندرپار پاکستانی عظیم سفیر ہیں، سمندرپار پاکستانیوں نے سال 24۔25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ 27ستمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟