نیو یارک (اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کو رکوانے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس اہم اقدام پر ہم ان کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ٹرمپ نے نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرائی بلکہ دنیا کے کئی خطوں میں جنگیں روکنے میں بھی مؤثر کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل تھا، جس میں انہوں نے امن کے قیام اور تنازعات کے حل پر زور دیا۔ ان کے مطابق ٹرمپ کی پالیسیاں اور اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے عملی طور پر کوشش کرتے رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، ایسے میں اگر جنگ کے دہانے پر پہنچے ہوئے حالات کو ٹرمپ نے قابو میں کیا تو یہ خطے کے امن کے لیے بڑی کامیابی تھی۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن چاہتا ہے اور عالمی قیادت کی کوششیں اسی وقت کامیاب ہوں گی جب مسائل کو مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں :عمران خان افغان قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ راستہ نکالنا چاہتے ہیں،علی ظفر