اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس سےمتعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے بریت درخواستیں پیر 22ستمبرکومقررنہ ہونےکی صورت میں کارروائی کا بائیکاٹ کرنےکی دھمکی دیدی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستیں جلد مقررکرنے کے لئےمتفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نےمؤقف اختیار کیاکہ ہماری درخواستیں پیرکومقررکریں،ورنہ اس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آؤں گا۔
ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز نہیں لگتے،کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے، اگر پیرتک درخواست نہ لگی تو فیصلہ آ جائے گا،جسٹس انعام امین منہاس نےکہا پیر کو میرے پاس کئی کیسز ہیں لیکن دیکھ لیتا ہوں، روسٹر دیکھ کر بتایا جائےگا کہ بریت کا کیس کب لگے گا ۔
مزید پڑھیں: بجلی صارفین کو مسابقتی نرخ پر بجلی فراہمی کیلئے اہم سنگ میل عبور