اہم خبریں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض (اے بی این نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں پاک،سعودی تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔سعودی شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے ایف-15 طیاروں نے ایئر بیس تک اسکواٹ کیا، جو اس دورے کی خصوصی اہمیت کی علامت ہے۔بعد ازاں رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک–سعودی تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں :آشوب چشم کی وبا پھوٹ پڑی،جا نئےبچائو کے طریقے

متعلقہ خبریں