اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت (اے بی این نیوز)سکردو ،گلگت ، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز سکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران ملک بھر میں متعدد بار زلزلہ آچکا ہے ۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ،ہائی وولٹیج مقابلہ آج،کرکٹ بخار عروج پر،کون اترے گا میدان میں ،فیصلہ ہو گیا ،جا نئے

متعلقہ خبریں