اہم خبریں

قطر کے بعد اسرائیل کا اگلا ہدف کو نسا اسلامی ملک،جا نئے،امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں انکشاف

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )واشنگٹن میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد تجزیہ کاروں کی نظر ترکی پر ہے جو حماس کی قیادت کی آخری بڑی پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو مائیکل روبن کا کہنا ہے کہ ترکی کی نیٹو رکنیت بھی اسے اسرائیلی کارروائی سے نہیں بچا سکے گی
کیونکہ اسرائیل اپنے حملے کو دہشت گردی کے سہولت کاروں کے خلاف دفاعی اقدام قرار دے سکتا ہے۔ ان کے مطابق نیٹو کا آرٹیکل 5 خودکار طور پر فعال نہیں ہوتا اور امریکہ، سویڈن یا فن لینڈ جیسے ممالک جو پہلے ہی ترکی سے ناخوش ہیں، اسے ویٹو بھی کر سکتے ہیں۔اسرائیلی حملوں نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے

کہ قطر حماس کے رہنماؤں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا۔ دوحہ پر بمباری نے اسرائیل کی فوجی حکمتِ عملی کو مزید جارحانہ ثابت کیا ہے، جو پچھلے چند ہفتوں میں چھ مسلم ممالک تک پھیل چکی ہے۔ فلسطین، لبنان، شام، یمن، ایران اور تیونس میں اسرائیلی حملوں نے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھائی بلکہ انسانی بحران کو بھی شدید تر کر دیا ہے۔ تیونس میں اسرائیلی ڈرون نے غزہ جانے والے امدادی قافلے کو نشانہ بنا کر یہ واضح کر دیا کہ اسرائیلی کارروائیاں اب سرحدوں سے کہیں آگے تک جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کی قطر پر مزید حملوں کی دھمکی

متعلقہ خبریں