اہم خبریں

حکومت گندم لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی، غذائی قلت کا خدشہ، فلور ملز ایسوسی ایشن

پشاور( اے بی این نیوز)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم کو خیبرپختونخوا لے جانے کی اجازت نہیں دے رہی اور گندم بند ہونے سے خیبرپختونخوا میں خوراک کی قلت کا خدشہ ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے اور گندم کی نقل و حمل سے وابستہ مزدوروں میں بے روزگاری کا خدشہ ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے گندم اور چاول کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی ملوں کو گندم کی فراہمی کا کوئی حل نکالے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا کو سب سے زیادہ گندم پنجاب اور سندھ سے سپلائی کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا کی ملوں نے گندم کے ڈیلرز اور کسانوں کو رقم کی ادائیگی ہوگئی ہے اور کے پی کے کی ملوں کو بندش سے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں‌:سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، خاتون سمیت بچے ڈوب کر جاں بحق

متعلقہ خبریں