اہم خبریں

ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، ترک وزیر دفاع

انقرہ (اے بی این نیوز)ترکی کے وزیر دفاع یاسر گوور نے انقرہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک وزیر دفاع یاسر گوور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ترک وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبوں، تربیتی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

تقریب میں ترکی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے 1965 کی جنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری جرات، اتحاد اور قربانی کی لازوال علامت ہے۔
مزید پڑھیں:جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریب میں خصوصی کیک توجہ کا مرکز بنا

متعلقہ خبریں