قصور(اے بی این نیوز)قصور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کردی گئی۔ تقریب سیلابی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کی گئی۔گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پریڈ گراؤنڈ اور راہداری میں سیلابی پانی جمع ہونے پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کی گئی۔
گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بند ٹوٹنے کی وجہ سے بارڈر پر پانی داخل ہوا۔ سیلابی پانی کے ریلے نے پاک بھارت سرحدی حدود کو متاثر کیا۔ سیلابی پانی کے انخلا تک پریڈ کی تقریب منسوخ رہے گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں ڈیڈ لائن ختم،افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈائون