اہم خبریں

گلگت ، ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ

گلگت (اے بی این نیوز) گلگت میں ہیلی کاپٹر کریش کر گیا،ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کےمطابق چلاس تھور کےمقام پرفنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کریش کرگیا،،ہیلی کاپٹر سےآگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان کےمطابق ہیلی کاپٹرمیں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتےہوئےمتعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ رہے ہیں،کمانڈر ایف سی این ،ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس،کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزپیریکم ستمبر 2025 ڈالر کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں