اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیلابی صورتحال پراعلی سطح اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلی،متعلقہ اداروں کےسربراہان شریک ہونگے،وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیاجائےگا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا آبی ذخائرکی تعمیر اورپانی کے بہترانتظام کیلئےحکمت عملی بنائی جا رہی ہے،آبی ذخائر مشاورت اورتمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سےبنائےجائیں گے،موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے،مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید کہاصوبوں اور وفاق نےمل کرموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے،یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کومل کر کام کرنا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں، سیلاب کی زد میں آنیوالے علاقوں کے عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔

پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائے گا، یہ وعدہ ہے، آپ کےگھروں،فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کاازالہ کریں گے،اس وقت اولین ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔خیال رہےکہ بھارت کی آبی جارحیت کےباعث پنجاب کےدریاؤں میں تباہ کن سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

دریائے راوی،چناب اورستلج میں اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔ 7 اضلاع کے کئی علاقے لپیٹ میں آچکے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات پرمنتقل ہورہے ہیں،بڑے پیمانے پر زرعی زمینیں اورفصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: جھنگ شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے ریلوے لائن میں شگاف ڈال دیا گیا

متعلقہ خبریں