اہم خبریں

سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان کردیا۔اویس لغاری نے کہا کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کوریلیف دیں گے، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں میں توسیع بھی دی جائےگی۔

وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان کے ایک کروڑ80لاکھ صارفین 70فیصد ڈسکاونٹ پر بجلی لے رہاہے، لوگ سولرپینل لگاکر خود کو200یونٹ سےنیچے لے کرگئے۔ بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے۔اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیٹ میٹرنگ والےآئی پی پیزبننے جارہے ہیں،:نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پرپڑے گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل

متعلقہ خبریں