اسلام آباد(اے بی این نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگلے ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ذرائع کے مطابق روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات اگلے ہفتے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معاملات پر مشاورت کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے، ترک صدر اردوان، آزربائیجانی صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین پہنچیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ امریکا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے،دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کرینگے،وزیراعظم امریکا سے پہلے برطانیہ کا دورہ کرینگے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن محمد شاہد اسلام کو عہدے سے ہٹا دیا گیا