لسبیلہ (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کےقریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل اور سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔
حادثے کا شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں، جاں بحق و زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جارہے تھے۔
مزید پڑھیں: ستمبر میں ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا امکان