اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کےایک اور بھانجے شاہ ریز عظیم کو 9 مئی کیسز میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم شاہ ریز عظیم 9 مئی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ ملزم علیمہ خان کا بیٹا اور عمران خان کا بھانجا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کا ایک بھانجا حسان نیازی بھی اس وقت پابند سلاسل ہے ،حسان نیازی کو سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعہ22اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال