اہم خبریں

عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سننے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سننے والا بینچ تبدیل ہوگیا۔بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سننے والا سپریم کورٹ بینچ تبدیل ہوگیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل کرلیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ سے کرپشن کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

متعلقہ خبریں