اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
جج انسداد دہشت گردی عدالت امجد علی شاہ نے غیر حاضری پر عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب وارنٹ جاری کئے، زرتاج گل، راشد شفیق، رائے مرتضی، بلال اعجاز، احمد چٹھہ کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے۔
عدالت نے تمام 14 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔پراسیکویشن نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر اعتراض کیا، مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں، ملزمان نے سرنڈر نہیں کیا،حاضری سے معافی نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پراسیکویشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر دیں۔
مزید پڑھیں: ایران سے واپس آنیوالے افغان مہاجرین کی بس،ٹینکر سے ٹکرا گئی،76 جاں بحق