اہم خبریں

پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی،عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) نو مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی۔

سماعت کے آغاز پر معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں، جس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کل تک التوا لے لیں، ہم اس کیس کو کل ساڑھے 10 بجے سنیں گے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ہمارا مؤقف تو آج سن ہی لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پہلے پراسیکیوشن سے پوچھنا چاہتے ہیں، پراسیکیوشن پہلےبتائےگی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسے برقرار رکھا جائے؟ پراسیکیوشن سے پوچھ رکھا ہے کیا یہ فیصلہ برقرار رکھے جانےکے قابل ہے؟ پراسیکیوشن نے مطمئن کیا تب آپ کی باری آئے گی۔

سلمان صفدر نے کہا کہ 8 ماہ ہوگئے پہلے یہ کیس لاہور ہائی کورٹ اٹکا رہا، کوئی 8 پراسیکیوٹر بدلے، ان گنت التوا لیے گئے، میں تو اس التوا سے اکتا گیا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم زیادہ لمبا التوا نہیں دے رہے کل کی تاریخ رکھ رہے ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کچھ کہنا چاہتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں ان کے کسی فیملی ممبر کو عدالت سے بات کی اجازت نہیں دوں گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں