اہم خبریں

ایوان صدر میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا،وفاقی وزیر احد خان چیمہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں جاری آپریشن کی حمایت نہیں کرتے،چیئرمین پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں