اہم خبریں

باجوڑ میں جاری آپریشن کی حمایت نہیں کرتے،چیئرمین پی ٹی آئی

بونیر(اے بی این نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ باجوڑ میں جاری آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔

یونیورسٹی آف بونیر میں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ اور کنورشن کا جمعہ بازار بند ہونا چاہیے، سب نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک کے لیے ہاتھ ملانا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آزادی کا مقصد کسی کی آواز کو نہ دبانا اور جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے۔دوسری جانب پشاور سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شھاب علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس ٹارگٹڈ آپریشن ہورہا ہے۔

شھاب علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ باجوڑ کے کچھ افراد اپنے تحفظ کے لئے دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں۔ کابینہ نے باجوڑ آپریشن کے متاثرین کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، امید ہے کہ باجوڑ میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔ ضم اضلاع میں موجودہ حالات ہمسایہ ممالک کی وجہ سے بنے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے یوم آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام

متعلقہ خبریں