ا سلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کےلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن شروع ہو گیا ،اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،تمام شہر ، گلی، محلے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے۔
جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا ، پاک بحریہ کے چاق چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
ادھر لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دیدیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات14 اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال