اہم خبریں

باجوڑ میں کرفیو نافذ،12 سے 72 گھنٹے تک جاری رہے گا،ضلعی انتظامیہ

باجوڑ(اے بی این نیوز)باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے سے 72 گھنٹوں تک کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہے گا، تمام مرکزی شاہراہیں آمد و رفت کیلئے بند رہیں گی جبکہ تحصیل مومند میں 72 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آج صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تما مرکزی شاہراہوں پر 12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، سڑکیں آمد و رفت کیلئے بند رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے مکمل کرفیو رہے گا، 11 اگست صبح 11 بجے سے 14 اگست صبح 11 بجے تک علاقے میں مکمل کرفیو نافذ ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ صبح 10:30 بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے تحصیل ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے 107 سرکاری اسکولز اور کالجز خالی کردیئے، باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں 450 ٹینٹس پر مشتمل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری حکام نے دوران بریفنگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا کہ باجوڑ میں امن و امان سے متعلق جرگہ ممبران کی دوسرے فریق سے 10 دن سے جاری مذاکرات ناکام ہوگئے، دوسرے فریق کے مطالبات ناقابل قبول ہے۔حکام کے مطابق باجوڑ میں 20 فیصد علاقے میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت ہے، دہشتگردوں میں 60 فیصد کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگرد باجوڑ کے ذریعے مہمند اور ملاکنڈ میں تشکیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں امن ومان سے متعلق وفاق کا عمل دخل ناگزیر ہے، دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔دوسری جانب یکیورٹی ذرائع نے واضح کیا تھا کہ اگر قبائل خوارج کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں، کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان اور امریکہ میں قربت دکھائی دے رہی ہے ، جنرل(ر) زاہد محمود

متعلقہ خبریں