ژوب ( اے بی این نیوز )ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 14 دہشت گرد ہلاک۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج کو کامیابی سے ٹریس کرکے ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس کے دوران بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید 14 خوارج کو ٹریس کرکے ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، 2 روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہوگئی۔
مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات اور نوا شریف،بڑی خبر سامنے آگئی