اہم خبریں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عہدے سے فارغ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کردیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عدالت سے سزا کے بعد عہدے سے فارغ کردیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دیدیا، پی ٹی آئی سے قائد حزب اختلاف کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی میں 3 اہم عہدے واپس لے لیے گئے، قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ہوگئے، زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی قرار دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دیدیا تھا۔
مزید پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، 300 یونٹس تک پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز

متعلقہ خبریں