اہم خبریں

حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔

طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر تحریک انصاف امن و امان کو خراب نہ کرنے کا وعدہ کرے تو وہ تحریک انصاف کے سیاسی لوگوں کی بانی تحریک انصاف ملاقات کروائیں گے۔

تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروادیں مگر نہیں کروائی گئی۔نثار جٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف تک سیاسی لوگوں کو رسائی دیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ ہم سے کیا چاہتا ہے ؟سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کا بے لاگ تجزیہ

متعلقہ خبریں