جنوبی وزیرستان (اے بی این نیوز)جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق دھماکےمیں دو شہری شہید، 8 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمر جنسی نافذکردی گئی ہے۔ دھماکے کا ہدف پولیس گاڑی تھی،پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سکیورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: گھانا، ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر دفاع ہلاک