گلگت (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سستی اور کوتاہی رہی۔ گزشتہ سال بھر میں بھی مطلوبہ پیشرفت نہیں ہو سکی۔
ٹائم لائنز میں ایک گھنٹے کی تاخیر بھی برداشت نہیں ہوگی۔ وزیراعظمنے قدرتی آفات متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ 2022 میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 ،زخمیوں کو 5 لاکھ تک دیے گئے۔ گھروں، دکانوں اور املاک کے نقصانات پر درجہ بدرجہ معاوضہ دیا جائے گا۔ اگست کے آخر میں دوبارہ گلگت آؤں گا، نقصانات کی تفصیل لے کر امداد دوں گا۔ یہ مالی امداد دکھوں کا مداوا نہیں، مگر زندگی چلانے کے لیے ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا 100 میگا واٹ سولر منصوبہ رمضان تک مکمل کرنے کا اعلان۔ انہوں نے کہا ہے۔ سردیوں میں بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے شمسی توانائی مددگار ہوگی۔ دانش سکول گلگت بلتستان کے ہونہار مگر نادار طلبہ کیلئے تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ سکول 100 فیصد وفاقی حکومت کے وسائل سے بنائے جائیں گے۔ دانش سکول صرف اخراجات نہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہے۔ تمام انفراسٹرکچر ریپیئر مکمل کریں گے، رات دن کام ہوگا۔ یہ مسئلہ ایک بار کے حل کے لیے مکمل انصاف اور مشاورت سے طے کریں گے۔
مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو میوزیم میں تبدیل کر نے کا فیصلہ