گلگت بلتستان (اے بی این نیوز )موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں،گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے،وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت میں اجلاس سے خطاب،کہا عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے،پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونیوالے 10ملکوں میں ہوتا ہے،ہر سال ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہے ہیں،درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دے دیں،گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا،وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات،حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی،وزیراعلی ٰنے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کے قیام کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا