اہم خبریں

پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل،فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

ملتان (اے بی این نیوز)پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔
26 مزید پڑھیں: ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتیں کام کررہی ہیں،ماہر قانون احسان احمد

متعلقہ خبریں