اہم خبریں

اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، خوف وہراس

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور میں رات گئے 5.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، ملاکنڈ، مردان، ہری پور، ہنگو، ٹیکسلا، شانگلہ اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ02 اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں