اہم خبریں

سرگودھا، 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان اشتہاری قرار

سرگودھا(اے بی این نیوز)سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے پر تشدد واقعات میں گرفتار ملزم محمد اسماعیل کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں 51 ملزمان کو سزا کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نےاپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی احمدخان بھچر،بلال اعجاز احمد چٹھہ سمیت 51ملزمان کو اشتہاری ملزم قراردے دیاگیا،پولیس کو ایک ماہ میں ملزمان گرفتارکرکےعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 349 تھانہ سٹی میانوالی میں درج کیاگیاتھا،عمرایوب کو مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قراردیاجاچکاہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی،کرپشن کیس کے ملزم کو29 سال قید کی سزا

متعلقہ خبریں