اہم خبریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا، بصورت دیگر اسے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے اس فیصلے کو امریکی معیشت کے تحفظ اور غیر منصفانہ تجارتی رویوں کے خاتمے کے لیے ضروری قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے یکطرفہ تجارتی نقصان برداشت کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کو اپنے حصے کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے مقررہ ٹیرف ادا نہ کیا تو نہ صرف اضافی جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ دیگر سخت معاشی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی برآمدات پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے، جس سے بھارت کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی سن لی گئی،عمر ایوب ،چیف جسٹس رابطہ، جا نئے بڑی بریکنگ نیوز

متعلقہ خبریں