اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کا بھارتی پارلیمنٹ میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل۔ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق
بھارتی بیانات تنازع کو بڑھاوا دینے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں۔ بھارت نے پہلگام حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ چُنا۔ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت کی کارروائی میں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
پاکستان نے بھارتی فضائی حملے کو ناکام بنایا، دشمن کے جنگی طیارے تباہ کیے۔ بھارت کے نام نہاد ’’آپریشن مہادیو‘‘کی کوئی حیثیت نہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور غلط بیانیوں سے بھرپور ہے۔
بھارت الزام تراشی کے ذریعے اپنی ناکامی چھپا رہا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان کا بھارت کی نیو نارمل پالیسی کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان۔
بھارت کی جوہری بلیک میلنگ کا بیانیہ گمراہ کن اور من گھڑت ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کا رویہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب معاملات کے پرامن حل کا حامی ہے۔
مزید پڑھیں :شاہینوں کا خوف ،بھارت فرار،ڈبلیو سی ایل کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار