اسلام آباد( اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایکسپریس وے کے ذریعے اسلام آباد سے مری پہنچ گئے، جہاں قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی چھانگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں۔
ذرائع کے مطابق مری میں تین بڑوں کی اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔یہ ملاقات نواز شریف کی زیر صدارت ہوگی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موجودہ سیاسی چیلنجز، آئندہ کی حکمت عملی، اور پارٹی پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کی مری آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور اہم مقامات پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس ملاقات کو آنے والے دنوں کی سیاسی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومت آمنے سامنےمزید پڑھیں: