اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا سرکاری دورہ،چین کی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا

بیجنگ( اے بی این نیوز     ) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا سرکاری دورہ ۔ چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں۔ چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال۔ سی پیک کے تحت روابط اور مشترکہ جیو اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری۔ کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین ۔
پی ایل اے آرمی کے سیاسی کمشنر اور چیف آف سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ ملاقاتوں میں دفاعی تعاون۔ انسداد دہشت گردی۔ مشترکہ تربیت۔
عسکری جدیدیت اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی،دوسال روپوش رہنے والا اہم راہنما منظر عام پر آگیا، سرنڈر کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں