لاہور( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حماد اظہر عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست دیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ حتمی مشاورت کے لیے وکلا کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔
حماد اظہر کے خلاف 70 سے زائد مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی رہنما والد کی موت کے بعد 2 سال روپوش رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے۔
یاد رہے کہ حماد اظہر نے کچھ عرصہ قبل ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد کی نماز جنازہ اور قرآن خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں لوگوں کا بھی جنہوں نے تعزیتی پیغامات بھیجے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
ہم تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان کی یاد میں مہربان کلمات کہے اور میرے والد مرحوم میاں اظہر کے لیے دعا کی۔ میرے والد کی میراث شرافت، دیانت اور شائستگی ہے جو نہ صرف میرے لیے بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی کلچر کے لیے ایک اثاثہ اور شاندار روایت ہے۔
مزید پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، 13,500 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار جا نئے