اہم خبریں

ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکائوٹس کا آپریشن،4 خوارجی ہلاک

ہنگو(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکاؤنٹس کے آپریشن میں 4 خوارجی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس اور ٹل اسکاؤٹس نے خوارجیوں کیخلاف آپریشن کیا، زرگیری، شناوڑی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ نبی خان زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس پی امجد خان کے مطابق آپریشن میں 4 خواجی بھی مارے گئے، کارروائی تاحال جاری ہے، فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کررہی ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈی پی او خالد خان کو 4 گولیان لگی ہیں، ایس ایچ او نبی خان معمولی زخمی ہیں، ڈی پی او کو پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکو منٹری ریلیز کردی

متعلقہ خبریں