اسلام آباد(اے بی این نیوز)معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری ریلیز کردی۔حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، ریلیز ڈاکومنٹری کو معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے، ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا۔
ریلیز ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ڈاکومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کی گئی۔
جاری کردہ ڈاکومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں، ڈاکومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کے بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں، ڈاکومنٹری میں جو بھی شواہد پیش کئے گئے ہیں وہ سچ پر مبنی ہیں، ریلیز ڈاکومنٹری میں کوئی بھی ایسی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔
مزید پڑھیں: مظفرگڑھ،پولیس کا بوسان گینگ کیساتھ 12 روز تک مقابلہ،100 چوری شدہ بھینسیں برآمد