لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر موجودہ صورتحال سے متعلق مریم نواز نے لکھا کہ سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ انتظامیہ کو عوام کو بذریعہ سائرن اور اعلانات آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام اداروں سے تعاون اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: بارشیں ، سیلاب، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ، سیوریج سسٹم تباہ ،زندگی مفلوج، لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ