اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے ای اوبی آئی پنشنرز کی پنشن میں15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری پاکستان قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کابینہ کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

وزیراعظم نے دوٹوک انداز میں متنبہ کیا کہ دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے، جو معیار پر پورا اترے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا اور جو معیار پر پورا نہیں اترا اسے احساس دلائیں گے۔
مزید پڑھیں: ای ٹیکسی سروس،الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں