پشاور ( اے بی این نیوز ) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی قید تنہائی میں کپڑے، ٹی وی، اخبار اور کتابوں سے محروم ہیں۔
جیل حکام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو گندا پانی اور ناقص خوراک دی جا رہی ہے۔ زہریلے کیڑے کے کاٹنے سے بشریٰ بی بی ایک ہفتہ بیمار رہیں۔
بانی نے کہا جیل میں ظلم کرنے والے افسران کو چھوڑوں گا نہیں۔
تمام تر اذیت کے باوجود بانی اور بشریٰ بی بی کے حوصلے بلند ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ امیدواروں کی ترجیحی فہرست فائنل کر دی۔ بانی نے کہا پارٹی رہنما سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مہم بند کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک فوراً شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں :