اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے پنشن کیس میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کے حق میں فیصلہ سنادیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیدیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین کا جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 175سے زائد اپیلوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل حقدار ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے مالی مسائل اسے پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے، پی ٹی سی ایل پنشنرز کو 90 دن میں پنشن ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔
ادائیگیوں کا عمل شفاف اور منصفانہ ہونا چاہئے تاکہ جائز مطالبات کا ازالہ ہوسکے۔عدالت نے قرار دیا کہ وی ایس ایس لینے والے پی ٹی سی ایل ملازمین کو پنشن کا حق حاصل نہیں، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر نظرثانی وفاقی حکومت کے مطابق کی جائے۔
مزید پڑھیں: ضلع کر م میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق