اہم خبریں

ہنڈی ، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، وزیر داخلہ محسن نقوی کاحکم

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔

وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔

انہوں نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے ، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گا، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
کینیا :حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس کی اندھادھند فائرنگ،11 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں