اہم خبریں

کربلا کا درس ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ہے،صدر ،وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )یوم عاشور کے موقع پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سیاسی قیادت کے الگ الگ پیغامات صدر آصف زرداری نے کہایومِ عاشورہمیں قربانی۔ حق گوئی عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کربلا کا درس ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ہے۔

اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنےپیغام میں کہا شہادت حضرت امام حسین ؓمحض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا یوم عاشور پر پیغام نےکہا عاشورہ صرف تاریخ نہیں ۔ بیداری کا مرکز ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا عاشورہ ہمیں حضرت امام حسینؓ ۔ اہلِ بیت اور جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ جو حق و صداقت اور عدل و مساوات کے علمبردار تھے

مزید پڑ ھیں :ملک بھر میں 4836 جلوس ، 5480 مجالس منعقد،1301 علاقے انتہائی حساس قرار

متعلقہ خبریں