راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف،سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی رہائش گاہ سے روانہ ۔ وزیر اعظم کی چودھری نثار سے ملاقات 25 منٹ تک جاری رہی۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے چودھری نثار کی خیریت دریافت کی
وزیر اعظم شہباز شریف اور چودھری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بات چیت ہو ئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری نثار کی 8 برس میں دوسری ملاقات ہے،ذرائع کے مطابق
وزیراعظم شہبازشریف چودھری نثار سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کرنے گئے تھے ۔
مزید پڑھیں :مون سون کے پہلے اور دوسرے سپیل بارے محکمہ موسمیات کی پیشین گو ئی،جا نئےمون سون کب تک رہے گا