اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کا اعلان تحریری حکم نامے میں کرنے کا عندیہ دیا۔قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے روسٹرم پر رش سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو بیٹھ جانے کا کہا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود رہے۔نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ جاوید ارشد نے مؤقف اپنایا کہ انہیں گزشتہ روز ہی کیس میں تعینات کیا گیا ہے، لہٰذا تیاری کے لیے کم از کم چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب کی جانب سے مہلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ، “سپیشل پراسیکیوٹر کو فیصلہ پڑھنے میں کتنا وقت لگے گا؟ مناسب وقت چاہیے تو مجھے اجازت دیں، میں لاہور چلا جاتا ہوں اور پیر کو واپس آجاتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں خاتون کو بھی سزا ہوئی ہے اور خواتین کی سزا عام طور پر عدالتیں معطل کر دیتی ہیں، لہٰذا ہمیں اپنا کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی افسر کا پاکستان کے ناقابل شکست ہونے کا اعتراف

متعلقہ خبریں