اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔پاکستانی مستقل مندوب جولائی میں صدارت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عاصم افتخار کی انتونیوگوتریس سے ملاقات میں فریم ورک سے آگاہ کیا۔
عاصم افتخار صدارت کھلے شفاف اورمشاورتی انداز میں انجام دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ کثیرالجہتی سفارتکاری اور تنازعات کی روک تھام سمیت سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے دوران خطاب غزہ اورمقبوضہ کشمیرمیں بچوں کی حالت زارکو اجاگر کیا۔
کہا مسلح تنازعات میں بچوں کیخلاف تشدد میں ظالمانہ اضافہ ہوا۔ 6 اور 7 مئی کوبھارتی جارحیت میں 15 بچے شہید ہوئے۔عاصم افتخار نے بھارتی سنگین خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سیکنڈ سیکرٹری رابعہ اعجاز نے بھی سلامتی کونسل میں بھارتی بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بار پھر مسخ شدہ بیانیے اور انکار کا سہارا لے رہا ہے۔ بھارت بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں شرمناک ریکارڈ بھول جاتاہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی درندے نے ماسکو ایئر پورٹ پر معصوم ایرانی بچے کو زمین پر پٹخ دیا